• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم ، افسران کو جدید تربیت دے رہے ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کی گئی ہے، نیب اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید بنیادوں پر تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔اکیڈمی نیب کے ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کے تحت کام کرے گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب افسران کو جدید طرز کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے جو انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کے معیار میں بہتری کا اہم جزو ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جسکی ادائیگی کیلئے پرعزم اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے، نیب اپنے انسانی وسائل کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اس تناظر میں نیب افسران، اہلکاروں اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ وارانہ بہتری یقینی بنانے کیلئے جامع ٹریننگ پلان 2020ءپر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین