• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے، طاہر محمود اشرفی

لاہور(وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہےکہ نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ،نظریہ پاکستان ہمیں پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست بنانے کاحکم دیتاہے،پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانیہ کو پاکستان کی عوام مسترد کر چکی ہے،متحدہ عرب امارات ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ویزوں کا معاملہ جلد ہو جائے گا،کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں ،کشمیر اور فلسطین سے غداری نہیں کی جا سکتی ، بعض قوتیں مسلم ممالک کی عوام اور حکومتوں کے درمیان تصادم کیلئے افواہ کر رہی ہیں،اسرائیل کے معاملہ پر وزیراعظم کے واضح اعلان کے بعد حزب اختلاف کے بعض رہنما افراتفری پھیلانے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین