• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ،امارات میں باقاعدہ کاروبار شروع ،مال بردار جہاز کی دبئی آمد

دبئی /تل ابیب (جنگ نیوز )اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باقاعدہ کاروبار اور کمرشل سرگرمیاں شروع ہوگئیں اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس پر خوشی کااظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کا پہلا مال بردار جہاز دبئی کی انٹرنیشنل بندرگاہ جبل علی پر لنگر انداز ہو گیا۔ یہ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی انٹرنیشنل سی پورٹس گروپ کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جبل علی بندرگاہ اسرائیلی کمپنی ’ڈیوک اور جبل علی میں موجود کمپنی کیموھا انٹر پرو نورس کے درمیان تجارتی سرگرمی میں سہولت فراہم کر رہی ہے ۔

تازہ ترین