• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال میں غیرقانونی تعیناتی، وفاق و سندھ حکومت کو نوٹس، جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر قانونی تعیناتی کے خلاف سندھ حکومت، سیکرٹری صحت، ڈاکٹر سیمی جمالی، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر قانونی تعیناتی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نے جناح اسپتال انتظام وفاق کے سپرد کیا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ حکومت جناح اسپتال میں مداخلت نہیں کرسکتی اندرون سندھ کے ریموٹ علاقوں کے لیے بھرتی ڈاکٹروں کوجناح اسپتال میں تعینات کردیا گیا ہے جناح اسپتال میں ڈاکٹر سیمی جمالی اور سیکرٹری صحت کی ملی بھگت سے تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین