• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے بلکہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کواچانک فاطمہ جناح اینڈ چیسٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان و دیگر بھی موجود تھے۔دورے کے موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہسپتال کے مختلف شعبوں سمیت نئے وارڈز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسپتال کے سربراہ و طبی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان کاکڑ نے کہا کہ فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال کوئٹہ غیر معمولی امراض کی تشخیص اورعلاج معالجے کا اہم طبی مرکز ہے جس میں نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے صوبے اور ملک کے دیگر شہروں سے لوگ علاج معالجے کی امیدیں لیکر آتے ہیں مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنا کر عوام کی امیدوں کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔ بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل اور ہسپتال کے دیگر عملے کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان کے لوگوں ایسے فرض شناس طبی و نیم طبی عملے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 
تازہ ترین