• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف وارداتیں:ڈاکو اور چور لاکھوں کی نقدی، سامان لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے گزشتہ روز متعدد وارداتوں میں شہری نقدی،قیمتی سامان اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔شاہ رکن عالم کے بی بلاک میں۔مسلح افراد نے زاہد سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور 3 موبائل فون چھین لئے۔تھانہ قادر پوراں کے علاقہ میں نامعلوم افراد رمضان کے بھانے سے ایک لاکھ 25 ہزار مالیت کے جانور چوری کرکے لے گئے۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ القریش میں ابرار کے زیر تعمیر مکان سے نا معلوم افراد 20 ہزار مالیت کا سینٹری کا سامان چوری کرکے لے گئے۔کینٹ بازار سے وہاب کا موبائل فون چوری ہو گیا۔کینٹ میں قائم ایک ہوٹل سے وسیم کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا جبکہ نشتر ہسپتال سے جمیل ،پنجاب بینک کینٹ کے باہر سے حافظ عثمان،لال کرتی سے بلال،قاسم بیلہ سے ارشاد کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔
تازہ ترین