ملتان (سٹاف رپورٹر) کبیروالا سے ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے سب انسپکٹر آصف سہو نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر سردار ٹریول ایجنسی کے مالک محمد افضل کو گرفتار کرلیا اس کے خلاف مدعی فہد اور حمزہ نے درخواست دی کہ اس نے مسقط ملازمت ویزہ دلوانے کا جھانسہ دے کر 6لاکھ 24 ہزار روپے بٹور لیے الزام ثابت ہونے پر ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔