آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایکسائز دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خالد حسین قصوری نے کہا ہے کہ ایکسائز دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی ہدایات اور ملازمین کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے احتیاطی طور پر ڈائریکٹر ایکسائز سمیت 40 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔ خالد حسین قصوری کا کہنا تھا کہ ایکسائز دفاتر میں جراثیم کش اسپرے بھی کروایا گیا ہے کسی بھی صارف ، ملازم یا شہری کو بغیر ماسک ایکسائز دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

ملتان سے مزید