• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین کامیڈی ڈراما سیریز ’کس دن میرا ویا ہوئے گا 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتادیا کہ انہوں نے اپنا وزن 16 کلو کیسے کم کیا۔

معروف تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لال رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنی ہوئی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے چشمہ بھی لگایا ہوا ہے اور وہ اپنے گھر کے باہر کھڑی نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے اپنا وزن 37 پاؤنڈز کم کیا ہے جو کہ تقریباً 16 کلو بنتا ہے۔


اریج فاطمہ نے لکھا کہ ’میں نے وزن بڑھانے والی پنجیری، یخنی اور اس جیسی کوئی بھی چیز بالکل نہیں کھائی، راتوں کو جاگنے سے گریز کیا، گھر پر رہی اور گھر کے کام بھی خود کیے اور اس دوران میں نے اپنا وزن کم کرنے پر بالکل روز نہیں دیا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے اس دوران بالکل بھی وزرش نہیں کی بلکہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے میں یہ وعدہ کرکے سوتی تھی کہ میں وزرش کروں گی اور اگلے دن پھر بھول جاتی تھی۔‘

اریج فاطمہ نے لکھا کہ ’میں نےجب جب بھی دل کرتا تھا ہر چیز کھائی، بس میں نے باہر کا کھانا کھانا چھوڑ دیا اور بہت زیادہ شکر والی چیزیں نہیں کھائیں۔ اور یہ بھی اس لیے نہیں کھائیں کہ مجھے اپنا وزن کم کرنا تھا بلکہ اس لیے چھوڑیں کہ میرا شوگر لیول بڑھ گیا تھا۔‘

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پریہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 16 مئی کو اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ علی‘ رکھا تھا، اس بات کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا تھا۔


اریج فاطمہ نے 2014 میں فراز خان نامی ایک بزنس مین سے شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی ایک سال بھی نہ چل سکی اور اُن کی طلاق ہوگئی جس کے بعد اُنہوں نے 2017 میں عزیز علی نامی ایک ڈاکٹر سے شادی کی۔

اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں’ مر بھی جائیں تو کیا، ہم نشین، آپ کے لیے ، یارِ بے وفا اور حسد‘ سمیت بہت سے ڈرامے شامل ہیں۔

تازہ ترین