• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: جنوبی اور مشرقی حصوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ، گرمی کی شدت بڑھ گئی

آسٹریلیا کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں اس ویک اینڈ پر ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔ ہیٹ ویو سے قبل کچھ ریاستوں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے اثرات ساؤتھ آسٹریلیا، وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں زیادہ نظر آئیں گے۔

آسٹریلیا کی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریا اور ساؤتھ آسٹریلیا میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔


ایڈیلیڈ کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 44 جبکہ کوئنزلینڈ کے ایک علاقے میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آسٹریلیا میں یہ نومبر کئی لحاظ سے غیر معمولی رہا ہے۔ معمول کی بارشوں میں نصف کمی ہوئی ہے۔ ممکن ہے کہ یہ موسمی کیفیت سب سے گرم ترین نومبر کا بھی نیا ریکارڈ قائم کردے۔

تازہ ترین