• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پچھلے کچھ دنوں سے کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، وسطی ایشاء میں موجود ہوا کا زائد دباؤ اس ہیٹ ویو کی وجہ ہے جس کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا ہے، محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر تک کراچی میں ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں ان دنوں گرمی اور خنکی کا امتزاج لیے موسم اپنا رنگ دکھا رہا ہے، دن میں شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور رات میں خنک ہوائیں موسم سرما کی راتیں یاد دلا دیتی ہیں۔

اکتوبر کا مہینہ کراچی کے گرم مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن ان دنوں موسم کا ایک الگ ہی رنگ کراچی والے دیکھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے30 سالہ ریکارڈ میں اکتوبر کا معمول کا اوسط کم سے کم درجہ حرارت 21.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے معمول کے درجہ حرارت سے کم رہا۔ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق 30 اکتوبر 1984 میں 11.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39سے41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب15فیصد ہے، شمال سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

گرم موسم کا باعث بننے والی یہ بوچستان کی شمالی ہوائیں سورج ڈھلتے ہی خنک ہوجاتی ہیں، شمالی سمت سے چلنے والی یہ ہوائیں کراچی کا موسم گرد آلود بھی کررہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار مقررہ معیار سے زائدہے جو حساس لوگوں کے لیے سازگار نہیں ہے ۔ 

تازہ ترین