• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان خودکش دھماکے کی ایف آئی آر درج

Mardan Suicide Attack Fir Registered
مردان میں گذشتہ روز ایکسائز کے دفتر پر ہونے والے خود کش حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ خود کش حملہ آور کے فنگر پرنٹس نادرا اور جسمانی اعضاء کے حصے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مردان خود کش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف تھانہ انسداد دہشت گردی مردان میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایکسائز دفتر میں دھماکے کی تحقیقات بھی جاری ہے۔خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء کے حصے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق3 مختلف مقامات سے خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جن کی مدد سے حملہ آور کی واضح تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین