• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونیورسٹی: ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں پوزیشن بہتر


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع قائداعظم یونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 106 نمبر پر آگئی۔

حکام کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی گزشتہ سال کی درجہ بندی میں 5 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔

حکام کے مطابق یونیورسٹی گزشتہ برس ایشیا میں 111 ویں نمبر پر تھی اور رواں برس 106 نمبر پر آگئی ہے۔


حکام کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی نے اس دوران تحقیق و تدریس میں کیو ایس رینکنگ میں ایشیا کی بہترین جامعات میں جگہ بنائی ہے۔

حکام کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی نے مجموعی اسکور میں 43 اعشاریہ 24 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

تازہ ترین