• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سیل

کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے کڑے اقدامات اٹھا لیے۔

ڈی ایچ او کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد جامعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔


ڈی ایچ او کے مطابق یونیورسٹی ہاسٹل میں رپورٹ کئے جانے والے کیسز 14 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول برائے خواتین جی الیون 1 کو کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کردیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر مختلف سیکٹرز کی گلیاں سیل کرتی رہی ہے۔

تازہ ترین