• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کے چھکے، چوکے رائیگاں، میچ جافنا اسٹالینزکے نام

لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹ سے ہرادیا، میچ میں شاہد آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ رائیگاں چلی گئی۔

شاہد آفریدی کی گال گلیڈی ایئٹرز کا 176 رنز کا ہدف جافنا اسٹالینز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلی جارہے ایل پی ایل کا یہ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر والٹن 4 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، گوناتھیلاکا نے 38، اعظم خان نے 20 اور راجا پکشا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔


پھر کپتان شاہد آفریدی کریز پر آئے، انہوں نے اپنے روایتی انداز میں جافنا اسٹالینز کے بولرز کی خوب دھنائی کی۔

شاہد خان آفریدی نے صرف 23 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے، شیہان جے سوریا 17 اور محمد عامر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

گال گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹ پر 175 رنز بنائے، جواب میں جافنا اسٹالینز کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری بھانو کا 18 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بنے۔

ٹام موریز بھی 18 بناکر ساتھ چھوڑ گئے لیکن تیسری وکٹ پر آویشکا فرننڈو اور شعیب ملک 110 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر ٹیم کو آٹھ وکٹ سے فتح دلادی۔

فرننڈو 92 اور شعیب ملک 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تازہ ترین