آپ آف لائن ہیں
منگل5؍جمادی الثانی 1442ھ 19؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی کی والدہ کا انتقال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدعبدالباری جیلانی کے بھائی سید عبدالوہاب جیلانی کی اہلیہ ،مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی سیدسیما جیلانی اور سید حمید جیلانی، سید رشید جیلانی، سید سلیم وہاب، سید فیصل عمر کی والدہ جمعہ کی شام انتقال کر گئیں مرحومہ کی عمر85 برس تھی، ایک سال قبل مرحو مہ کے شوہر سید عبدالوہاب جیلانی کا انتقال ہوا تھا انہوں نےسوگواروں میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتہ کوسیدعبدالباری جیلانی کی رہائش گاہ کے ساتھ مسجد غوثیہ قادریہ خداداد کالونی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین سوسائٹی قبرستان میں ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید