آپ آف لائن ہیں
منگل5؍جمادی الثانی 1442ھ 19؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جینیفر لوپیز اپنے گانے ’ان دی مارننگ‘ کی ریلیز کیلئے تیار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ہولی وڈ اداکارہ اور سنگر جینیفر لوپیز اسٹائل کا ٹرینڈ سیٹ کرنا جانتی ہیں ۔ سنگر نے اپنے آنے والے گانے ’ان دی مارننگ‘ کی ریلیز کی تیاری پوری کرلی ہے ۔ انہوں نے اپنے گانے کے ویڈیو کا ایک پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔جینیفر نے گانے کا پسوٹ شیئر کیا ہے جس میں وہ برہنہ نظر ٓرہی ہیں ۔ برہنہ بغیر میک اپ میں اور لہروں کے ساتھ جینیفر کافی خوبصورت لگ رہی ہیں کیونکہ وہ کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں ۔ جینیفر نے اس پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ سرپرائز فرائیڈے کو ʼIn The Morningʼ سانگ کا آفیشیل کوور آرٹ جاری کیا جائے گا ۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ میں انہوں نے اپنے برہنہ فوٹو شوٹ کی ایک جھلک بھی دکھائی ، جس کے بیک گراونڈ میں ان کا سنگل ان دی مارننگ سانگ سنا جاسکتا ہے ۔ ان کے ساتھی اور دوست نئے پوسٹر ایمیج کیلئے ان کی تعریف کررہے ہیں ۔ مداح ان کے اس اوتار کو دیکھ کر سرپرائز ہیں ۔اس ماہ کے آغاز میں جینیفر لوپیز کو 2020کے پیپلز آئیکن کا نام دیا تھا ۔ اس کے لئے ان کی تقریرمیں

سبھی عمر اور سبھی رنگوں کی خواتین سے اپیل کی گئی ۔ اس تقریر میں انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کے طور پر ہمیں مواقع کو پانے کیلئے دو مرتبہ سخت محنت کرنی پڑتی ہے، کبھی کبھی میرے بڑے خواب اور میری خواہشات ، میرے آس پاس کے لوگوں کو پریشان کرتی ہیں ۔

دل لگی سے مزید