• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراڈونا سپرد خاک، صدر ارجنٹائن و پرستاروں کا خراج عقیدت

بیونس آئرس (جنگ نیوز) ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دنیا کے عظیم ترین فٹ بالرز میں شمار کیے جانے والے میراڈونا کی تدفین میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی۔ اس سے قبل قومی ہیرو کی میت کو شہر کی سڑکوں سے گزار کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے صدارتی محل میں مداحوں کا رش لگ گیا۔ مداح اپنے ہیرو کے آخری دیدار کے لیے بے قابو ہو گئے اور جذباتی مداحوں کی نظم و ضبط بحال رکھنے کی کوششوں میں مصروف پولیس سے جھڑپ کا ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جس میں کچھ افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین