• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام خان شورو کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب کو مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نیب تحقیقات کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے 30دسمبر کی مہلت دے دی۔ عدالت نے جام خان شورو کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری میں بھی توسیع کردی ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے خلاف نیب تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت جام خان شورو اور ان کے وکیل غیر حاضر رہے۔ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جام خان شورو کے خلاف ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا ہے، چیئرمین نیب کی منظوری تک مہلت دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے نیب کو جام خان شورو کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے 30 دسمبر کی مہلت دے دی ۔ عدالت نے جام خان شورو کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری میں بھی توسیع کردی ہے۔

تازہ ترین