• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل کی جنگوں سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری ضروری ہے، آرمی چیف

مستقبل کی جنگوں سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری ضروری ہے، آرمی چیف


اسلام آباد (وقائع نگار ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہاہے کہ مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری، جدیدیت اور اپ گریڈیشن ضروری ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر جاوید باجودہ نے ان خیالات کا اظہار پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ پی او ایف پاک افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کام کررہی ہے۔ 

آرمی چیف کو مختلف پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی اور پاک افواج کی آپریشنل ضروریات پر بریفنگ دی گئی جبکہ مستقبل کے منصوبوں اور جدت لانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پی او ایف کی پیشرفت اور قومی خزانے کی بچت کے اقدامات کو سراہا۔ 

آرمی چیف نے پی او ایف کے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا اور نئی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا۔ پی او ایف پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تازہ ترین