صدر کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہو گی
صدر مملکت کی منظوری کے بعد جی بی میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اسکردو سے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔