• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیسکام کے چوتھے چیئرمین ڈاکٹر رضا ثمر نے عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (حنیف خالد) نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن (نیسکام) کے نئے چیئرمین ڈاکٹر رضا ثمر ہلال امتیاز‘ ستارہ امتیاز نے 28نومبر 2020ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اُنہوں نے یہ عہدہ ڈاکٹر نبیل حیات ملک کے ریٹائر ہونے پر سنبھالا ہے جو 28نومبر 2015ء سے نیسکام کے چیئرمین آ رہے تھے۔ ڈاکٹر نبیل حیات ملک نے 14اگست 2012ء کو محمد عرفان برنی سے چیئرمین نیسکام کا چارج لیا تھا جو 28نومبر 2007ء سے نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔ ڈاکٹر رضا ثمر نے نیسکام میں مختلف اور حساس عہدوں پر خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے پاکستان کے ایٹمی میزائلوں کے پروگرام کو برق رفتاری سے آگے بڑھایا جس سے پاکستان کے ازلی دشمن ملک بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کے اداروں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر رضا ثمر نے امریکہ کے جوہری توانائی اور میزائل اداروں میں تربیت حاصل کی۔

تازہ ترین