• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 5 ماہ کے دوران ملیریا کے 48 ہزار 958 کیسز سامنے آئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ کے محکمۂ صحت کی جانب سے سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے یکم جون تک سندھ میں ملیریا کے 48 ہزار 958 کیس سامنے آئے، جنوری سے یکم جون تک کراچی سے ملیریا کے 395 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 151 کیسز  ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح کراچی جنوبی سے 130، ضلع غربی سے ملیریا کے 59 کیسز سامنے آئے، ضلع کورنگی سے39، ضلع شرقی سے 12 اور ضلع وسطی سے ملیریا کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، جنوری سے جون تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 17ہزار 999 کیسز، سکھر ڈویژن سے ملیریا کے 4 ہزار 245 کیسز جبکہ لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 17 ہزار 30 کیس سامنے آئے ہیں۔

سندھ کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے 3 ہزار 386 کیس سامنے آئے، شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 5 ہزار 903 کیس رپورٹ ہوئے۔

سندھ بھر میں اب تک دماغی ملیریا کے بھی 3 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، دماغی ملیریا کے تینوں مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا دیا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ کے لیے مچھردانی کا استعمال کریں، گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، پانی کی ٹنکیوں، کولر، گملوں اور ٹائرز میں پانی جمع نہ ہونے دیں، بخار کی صورت میں فوری ٹیسٹ کروائیں۔

صحت سے مزید