• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ جنگ)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر ،جی ایم کمرشل کے دفاتر کراچی منتقل کئے جائیں گے۔ مستقل ڈی جی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے دفاتر اسلام آباد منتقل کئے گئے تھے جبکہ سی اے اے میں ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران میں بھی رد و بدل کیا جائے گا ۔ ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر سینئر اور تجربہ کار ایئرپورٹ منیجر کی تعیناتی بھی زیر غور ہے۔ اہم عہدوں پر تعینات جونیئر افسران کو واپس ان کے عہدوں پر بھیج دیا جائے گا،ڈائریکٹر کمرشل ، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز،ڈائریکٹر کو آرڈینیشن ، ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری،ڈپٹی ڈی جی سی این ایس کے عہدوں پر بھی سینئر و تجربہ کار افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ تمام ردو بدل ڈی جی سی اے اے کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔

تازہ ترین