آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group


ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی لیہہ میں رہی جہاں درجۂ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

گوپس میں منفی 6، استور اور اسکردو میں منفی 5، مالم جبہ، بگروٹ، پاراچنار اور ہنزہ میں منفی 3 جبکہ دیر، گلگت، قلات اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسر ی جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نومبر کے مہینے میں سردی ہونے کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 5 اعشاریہ 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 2010ء میں کراچی میں درجۂ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید