• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد کوہاٹ کالونی کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین