• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بدحالی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، فردوس شمیم نقوی

جیکب آباد (نا مہ نگار)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ آکر بدحالی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،بلاول بھٹو خود کورونا میں مبتلا ہوکر گھر بیٹھ گئے ہیں اور عوام کو جلسوں میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں جس طرح الطاف کو ایکسپوز کیا اب زرداری اور اسکے ٹولے کو بھی ایکسپوز کروں گاعمران خان کا دامن صاف ہے اسی لئے وہ چوروں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں کرپشن کرنے والے ارب پتی بن گئے ہیں انکو سزا نہیں ہو رہی نیب کی کارکردگی سوالیہ بنی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب جیکب آباد میں داخل ہوا توجان جیکب کی روح نے مجھ سے کہا کہ تم اسمبلی میں کیا کررہے ہو،مرے عزیزوں نے چار کروڑ بھیجے تھے کہا ں گئے یہاں قبروں کے پیسے بھی ہڑپ کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے قتل سے واضح ہو گیا کہ جیکب آباد میں امن امان کی صورتحال خراب ہے پارٹی کی سب کمیٹی بنائی ہے جو جیکب آباد میں ہونے والے جرائم کے اعدادد و شمار اسمبلی میں پیش کرے گی ۔

تازہ ترین