• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھی، تیز رفتار وین بے قابو ہوکر الٹ گئی، 11 مسافر جاں بحق

سانگھی، تیز رفتار وین بے قابو ہوکر الٹ گئی، 11 مسافر جاں بحق


سکھر (بیورورپورٹ) پنوعاقل قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب تیز رفتار وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور 7بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ، 9 افراد زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ 

پولیس کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا جب قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب رحیم یار خان سے کراچی آنے والی ایک مال بردار وین جس میں سامان کے لوگ سوار تھے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے نکل کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار خواتین اور بچوں سمیت دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ 

حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ایدھی ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں اورنعشوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، اسپتال پہنچانے کی کوششوں کے دوران ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں کوفوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر دوزخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں مسمات حنا، اران، ٹینا، نور فاطمہ، رضوان ، لائبہ، طاہرہ، رحمان، یعقوب، روبینہ، شامل ہہیں جبکہ زخمیوں میں ارشد، یعقوب، شیراز، سجاد اور مہک سمیت دیگر شامل ہیں، دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آنے پر مرہم پٹی کرکے فارغ کردیا گیا متاٹرہ وین رحیم یار خان سے کراچی جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔

تازہ ترین