• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن کی بچے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل


ڈولفن کی کمسن بچے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مائیکل اینڈریس نامی سوشل میڈیا صارفین کی وال سے یہ منفرد ویڈیو شیئر ہوئی، جس میں متعدد ڈولفن مچھلیوں کو سوئمنگ پول میں انسانوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن انہیں میں ایک ڈولفن ایسی بھی ہے جو پول سے باہر کھڑے بچے کے ساتھ بال کھیل رہی ہے۔

بچہ ڈولفن کی جانب بال پھینکتا ہے جسے وہ اپنے منہ پکڑ کر واپس بچے کی جانب پھینکتی ہے،بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈولفن بھی کافی خوش نظر آرہی ہے۔

ویڈیو فیس بک پر شیئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی، جسے اب تک لاکھوں دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین