• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگار خاندان نے لاک ڈاؤن میں’پینڈیمک پیزا‘متعارف کرادیا



 ملائیشیا میں کورونا لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہونے والے خاندان نے گھر کے بنے ’ پینڈیمک پیزا‘ متعارف کرادیا جسے صارفین نے بھی خوب سراہا۔

کورونا وبا نے دنیا بھر میں معیشت کی کمر توڑ دی ہے، لاکھوں افراد بیروزگار ہوگئے ہیں اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں لیکن ملائیشیا میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس نے گھر کے صحن میں تندور بنا کر پیزا تیار کا انتظام کرلیا۔

بیروزگار ہونے والے خاندان نے ہاتھ پر ہاتھ دھرنے کے بجائے گھر میں روایتی انداز سے پیزا بنانے کا انتطام کیا، مقامی جڑی بوٹیاں، مصالحوں، گوشت اور موزریلا سمیت دیگر چیزوں کے استعمال سے حفطان صحت کے مطابق ذائقہ دار پیزا تیار کیے۔

کورونا وبا کے دوران شروع کیے گئے کام کی وجہ سے خاندان نے اس پیزا کو ’’ پینڈیمک پیزا‘‘ یعنی وبائی پیزا کا نام دیا۔

خاندان نے گھر کے صحن میں ہی ’ڈائن ان‘ کا انتظام بھی کیا تاہم جیسے جیسے شہرت بڑھتی گئی انہوں نے اپنے دو کمروں کو بھی ریسٹورینٹ میں شامل کرلیا۔

تازہ ترین