رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر سے اپنے کارکنوں کو ملتان پہنچنے کا کہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا نے اپنے کارکنوں کو ملتان پہنچ کر جلسہ کے انتظامات سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہر صورت ملتان میں جلسہ ہوگا، کارکن رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں۔
یاد رہے کہ ملتان میں آج اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکن چوک گھنٹہ گھر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم، گھنٹہ گھر چوک اور نشتر روڈ سے گیلانی ہاؤس جانے والا راستہ سیل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس، دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کرادیے گئے ہیں، گیلانی ہاؤس آنے والا ایک راستہ سیل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے راستے کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔