آپ آف لائن ہیں
منگل12؍جمادی الثانی 1442ھ 26؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان اور ترکی کی فلم پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے

پاکستان اور ترکی کی دو ڈرامہ و فلمساز پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوسر کاشف انصاری کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ترکی کے شہر استبول میں وہاں کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے دکھائی دیئے۔


مختصر دوانیے کی ویڈیو میں اس حوالے سے پروڈیوسر کاشف انصاری نے بتایا کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

ویڈیو میں انصاری فلمز کے کاشف انصاری نے بتایا کہ مذکورہ معاہدے اور منصوبے میں اور بھی شخصیات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید بھی مذکورہ مشترکہ منصوبے کا حصہ ہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں اداکار کس طرح منصوبے کا حصہ ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا؟ تاہم اس حوالے سے کچھ بھی تصدیق طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں پروڈکشن ہاؤسز مشترکہ طور پر ایسی فلم یا ڈرامہ بنائیں گے جن میں دونوں ممالک کے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

ویڈیو میں کاشف انصاری کے علاوہ ترک پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کمال تکدن نے بھی ترک زبان میں بتایا کہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید