• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی کا عمران خان کی تجویز پر عمل کرنے کا فیصلہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے عمران خان کی نوجوانوں کیلئے تجویز کردہ تُرک مصنفہ کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدنان صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کتاب کا سرورق شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’طویل مدت سے یہ کتاب میرے بُک شیلف پر رکھی ہوئی تھی تاہم اب اسے پڑھنے کی ایک اچھی وجہ مل گئی ہے۔‘

انہوں نے عمران خان کا اس کتاب کو نوجوانوں کے لیے تجویز کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ کتاب اب جلد پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ کتاب انہیں متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی۔


خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان  نے نوجوانوں کو اکتوبر میں تُرک مصنفہ کی کتاب ’forty rules of love‘ پڑھنے کی تجویز دی تھی۔

عمران خان کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’اکتوبر میں ہمارے نوجوانوں کو میں ایلف شفق کی کتاب ’فورٹی رولز آف لو‘ پڑھنے کی تجویز دیتا ہوں۔ یہ خدا کی محبت ، تصوف ، رومی اور ان کے مرشد شمس تبریز کے بارے میں ایک متاثر کن کتاب ہے۔‘


وزیراعظم نے بتایا کہ خود انہوں نے یہ کتاب چند سال قبل پڑھی تھی اور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے۔

ترک مصنفہ کی سال 2009 میں شائع ہونے والی اس کتاب میں مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کی صحبت اور محبت و عقیدے کے حقیقی معنوں کا پتہ چلتا ہے۔

تازہ ترین