ہمبنٹوٹا ( جنگ نیوز) لنکا پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں کولمبو کنگزنےکینڈی ٹسکرز کو سپر اوور میں شکست دی۔ سپر اوور میں کنگز نے 16رنز بنائے۔ جواب میں ٹسکرز 12رنز بناسکے۔ قبل ازیں کینڈی نے219 رنز بنائے تھے۔ کشال پریرا نے 87 اور رحمان اللہ نے دھواں دھار 53رنز اسکور کیے۔ کشال مینڈس 30 اور گونارتنے 33 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹسمین تھے۔ جواب میں کولمبو نے بھی سات وکٹ پر 219رنز بنائے۔ اسورو اڈانا نے چار چھکوں کی مدد سے 34رنز بنا کر میچ سپر اوور میں پہنچایا۔ دنیش چندی مل نے 80رنز اسکور کیے۔