امریکا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں مسلسل 27 ویں روز کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 40 ہزار نئے متاثرین سامنے آئے۔
نومبر کے مہینے میں ریکارڈ 40 لاکھ کیسز کا اضافہ ہوا، یہ تعداد اکتوبر کے مقابلے میں دوگنا ہے۔
ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تھینکس گیونگ تہوار پر شاپنگ مالز میں رش اور سفر میں اضافے سے آگے زیادہ مشکل حالات آسکتے ہیں۔
ادھر کورونا کیسز بڑھنے پر بھارت کی ریاست تامل ناڈو نے پابندیاں 30 دسمبر اور راجستھان نے 31 دسمبر تک بڑھانے کاعلان کردیا۔
اٹلی میں پیر کو 672، فرانس میں 406 اور برطانیہ میں 205 اموات ہوئیں جبکہ بھارت میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی۔
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 34 لاکھ ہو گئی۔