• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو عمر قید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے کارکن کاظم عباس اور نعمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ پیر کوانسداد دہشت گردی عدالت میں اسپیشل پبلک پراسیکوٹر نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا محفوظ کیاہوافیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایم کیوایم کے کارکنان کاظم عباس اور نعمان کو عمر قید کی سزا سنائی، عدالت نے مجرموں پر دو دو لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا، عدالت نے غیرقانونی اسلحہ کے مقدمے میں مجرم کاظم عباس کو 10 سال قید اور 50ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ہے، عدالت نے مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین