• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ منال خان کے بوائے فرینڈ احسن محسن کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر بعض ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن کی وجہ سے پاکستانیوں کا پارہ ہائی ہوگیا ہے۔احسن محسن اکرام نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے منال خان کو پیچھے سے پکڑا ہوا ہے جبکہ ان کے بیک گراؤنڈ میں ’تمہیں آئی لو یو کہنے کیلئے مجھے بہت زیادہ پینی پڑی‘۔ اس کے علاوہ اسی پوسٹ میں ایک اور تصویر بھی ہے جس میں یہ جوڑی اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہے۔سوشل میڈیا پر یہ تصویریں سامنے آنے کے بعد سے اس اداکار جوڑی کو پاکستانیوں کے سخت غم و غصے کا سامنا ہے اور لوگ انہیں خوب کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔ایک صارف نے منال خان کے بارے میں لکھا ’ یہ تو بہت آوارہ نکلی، اس کے ماں باپ دیکھ کر شرم نہیں محسوس کرتے؟ اس کی بہن ایمن تو بہت شریف ہے، پسند کیا تو نکاح کرکے حلال رشتے میں جڑ گئی لیکن یہ تو ہر دوسرے دن کسی نئے لڑکے سے چپکی ہوتی ہے۔‘ایک خاتون نے احسن محسن اکرام کے بارے میں کہا کہ تم تو شکل سے ہی نشے میں لگ رہے ہو۔ایک صارف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منال خان کی پیروی بند کریں کیونکہ وہ تمام اسلامی قوانین توڑ تے ہوئے فحاشی کو فروغ دے رہی ہے۔ایک خاتون نے خواجہ آصف کے مشہور زمانہ جملوں کا شاعرانہ استعمال کرتے ہوئے کہا ’ کوئی شرم ہوتی ہے ، کوئی حیا ہوتی ہے ، بھلا تم کو کیا پتہ کہ وہ کیا ہوتی ہے۔‘ایک سوشل میڈیا صارف نے اس فنکار جوڑی کو مشورہ دیا کہ اگر نہیں رہا جا رہا تو شادی کرلو۔

تازہ ترین