• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کا گوادر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ( کامر س رپورٹر )پاکستان اور چین نے گوادر میں منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے ،گوادر میں 300میگاواٹ کےکول پاور منصوبے کےلیے پاور پرچیز ایگریمنٹ کےلیے آئندہ 10ویں جے سی سی میں پیش کیا جائے گااور پاور پرچیز ایگرمینٹ پر دسمبر میں جے سی سی اجلاسں میں دستخط ہونگے ، ایسٹ بے ایکسپریس اپریل 2021میں مکمل ہو جائےگی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کام کو جلد مکمل کیا جائےگا ، چین گوادر کے معاشی منصوبوں زراعت ، لائیو سٹاک اور ماہی گیری جیسے منصوبوں میں معاونت کرے گا،پاکستان اور چین کے مابین گوادر سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کا 5واں اجلاس ویڈیو لنک کےذریعے ہوا ،صدارت سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا اور چین کے ڈی جی این ڈی آر سی مسٹر ینگ ژیانگ نے مشترکہ طورپر کی،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گوادر بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیاگیا چین نےبندرگاہ کو فعال کرنے میں پاکستان کی کاوشوں کوسراہا خاص طور پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوادر کے ذریعےقابل بنانے پر تعریف کی ۔

تازہ ترین