• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

34 لاکھ کی نقدی اور موبائل چھین لئے گئے، شہری 4 موٹرسائیکلوں،دو گاڑیوں سے محروم

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کےعلا وہ چارموٹرسائیکل اور دو کاریں اڑا لی گئیں ۔ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمات بھی درج کرلیے ۔ تھا نہ صاد ق آباد نےاسلحے کی نوک پر موبائل اور5 ہزار روپے چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے اسلحہ کی نوک پر 4 لاکھ 70 ہزار روپے چھیننے،دوسرے واقعہ میں 15 ہزار چھیننے ،تیسرے واقعہ میں18ہزار چھیننے ،تھا نہ واہ کینٹ نے موٹرسائیکل اور 48ہزار چھیننے ،تھا نہ صدر واہ نے موبائل چھیننے، تھانہ گوجر خان نے 50ہزار اور زیورات چوری ، تھانہ کوٹلی ستیاں نے موبائل فون، کارڈز ،20 ہزار روپے ، گھڑیاں، سپیکر اور میموری کارڈ وغیرہ چوری ،تھانہ ائرپورٹ نے موٹر سائیکل، تھانہ صدرواہ نے 2 موٹرسائیکل چوری ،تھا نہ ائر پورٹ نے کار چوری ، وفاقی دارالحکومت کے تھانہ انڈسٹریل ایریا نے تین مسلح افراد کی طرف سے 16 لاکھ 89 ہزاراور 17 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کے موبائل چھینے، تھانہ رمنا کے علاقے میں کار چوری ،تھا نہ کورال نے 4 لاکھ روپے ،ساڑھے 4تو لے سونے کےزیورات اور گھریلو سامان مالیت 8 لاکھ 20 ہزار چوری کے مقدمات درج کر لیے ۔
تازہ ترین