• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار کو زخمی کرنے پردوملزمان کوپانچ پانچ سال قید کی سزا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سریاب جج طارق انور کاسی نے پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 2ملزمان روز عرف کرزئی اور دولت خان عرف منان کو پانچ پانچ سال قید بامشقت اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق ملزمان روز عرف کرزئی اور دولت خان عرف منان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ سریاب کے حدود میں پولیس اہلکار سید مصطفی کو زخمی کیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا ۔ عدالت نے ملزم دولت خان کو زیر دفعہ A(i)/337کے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی ایک سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا سرکار جانب سے مقدمے کی ڈپٹی پراسکیوٹر خالد پانیزئی ایڈووکیٹ نے کی۔
تازہ ترین