• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارہ کاٹتے ہوئے ہاتھ ٹوکا مشینمیں آنے پر شہری زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز تھانہ بستی ملوک کا رہائشی محمد منیر اپنے ڈیرے پر جانوروں کے لئے چارہ کاٹ رہاتھا کہ اچانک مذکورہ کا بائیں ہاتھ ٹوکہ مشین میں آگیا اور بھری طرح زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122کے ذریعے طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ شخص کا بائیں بازو کہنی تک بری طرح متاثر ہوا ہے، اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین