آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت میں مسافر طیاروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

بھارتی نجی ایئر لائن کے دو مسافر بردار طیاروں پر شہد کی مکھیوں نے اچانک چھتا بنالیا، شہد کی مکھیوں کے حملے کی وجہ سے پروازوں کو تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مغربی بنگال کی ریاست کولکتہ کے ہوائی اڈے پر وستارا ایئرلائن کے مسافر بردار طیارے اڑان بھرنے کےلیے تیار کھڑے تھے۔

اڑان بھرنے سے کچھ دیر پہلے عملے سے طیارے کے اگلے دروازے کے برابر شہد کی مکھیوں کا بڑا سا چھتا لگا دیکھا جس کے باعث مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا اور فائر بریگیڈ عملے کو مطلع دی۔

فائر بریگیڈ عملے نے واٹر کینن کی مدد سے چھتے پر پانی پھینکا تاکہ مکھیوں کو جہاز سے دور کیا جاسکے۔

ایئرپورٹ حکام نے مکھیوں کے حملے اور انہیں دور کرنے کی ویڈیو یوٹیوب اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید