• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد منگل کو ایک تولہ سونا 350 روپے مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 200 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے بڑھ کر 93 ہزار 631 روپے ہوگئی ہے۔


ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے1801 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین