• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی ایل: دمبولا وائیکنگ نے کولمبو کنگز کو 28 رنز سے ہرادیا


لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں دمبولا وائی کنگ نے کو لمبو کنگز کو 28 رنز سے ہرادیا۔

دمبولا کے کپتان شناکا 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جس کی بدولت ٹیم نے کولمبو کنگز کو 175 رنز کا ہدف دیا۔

کولمبو کنگز کی ٹیم 175 رنز کے جواب میں 147 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔


ہمبنٹوٹا میں کھیلےگئے میچ میں دمبولائی وائیکنگ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 175 رنز بنائے، کپتان شناکا 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سمت پٹیل 30 ،تھارنگا 25 اور پریرا 21 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ اسورو اڈانا اور آندرے رسل نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کولمبو کنگز کی ٹیم 19ویں اوور میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، لوری ایوانز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دمبولا کی جانب سے انور علی، سمت پٹیل، پشپا کمارا پولینا تھارنگا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین