آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایل پی ایل: جافنا اسٹالینز کی مسلسل تیسری فتح، ایونٹ میں ٹاپ پوزیشن پر

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں دن کے دوسرے میچ میں جافنا اسٹالینز نے کینڈی ٹکسرز کو 51 رنز سے ہرا دیا۔

لنکا پریمیئر لیگ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں، ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد جافنا اسٹالینز 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

جافنا اسٹالینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن اسکی ابتدائی 4 وکٹیں 49 رنز پر گر گئیں، فرننڈو 3، بھنوکا 15، موریز 4 اور شعیب ملک 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پانچویں وکٹ پر دھننجایا اور کپتان تھسارا پریرا نے 118 رنز کی شراکت بنائی، جس کی بدولت جافنا اسٹالینز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 185 رنز اسکور کئے۔


دھننجایا ڈو سلوا نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تھسارا پریرا نے 28 گیندوں پر 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کینڈی ٹسکرز کا آغاز اچھا نہ تھا، رحمت اللّٰہ گرباز 6 اور کپتان کوشل پریرا صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوشل مینڈس کی اننگز بھی 20 کے انفرادی اسکور پر تمام ہوئی، برینڈن ٹیلر نے 46 اور گونا رتنے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے تینوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا، یوں کینڈی ٹسکرز کی پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عثمان خان شنواری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لکمل پریرا اور ڈی سلوا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید