آپ آف لائن ہیں
منگل5؍جمادی الثانی 1442ھ 19؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایل پی ایل: شاہد آفریدی کی گال گلیڈی ایٹرز کو مسلسل دوسری شکست


لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 34 رنز سے ہرادیا، شاہد آفریدی کی کپتانی میں اس ٹیم کی مسلسل دوسری شکست ہے۔

میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا، کومبولا میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث پانچ، پانچ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

کولمبو کنگز نے آندرے رسل کے دھواں دار 65 رنز کی اننگز کی بدولت ایک وکٹ پر 96 رنز بنائے، گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 وکٹ پر 62 رنز بناسکی۔


کولمبو کنگز کی جانب سے آندرے رسل نے اننگز کا آغاز کیا، انہوں نے صرف 19 گیندوں پر 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آندرے رسل کی اننگز میں چار چھکے اور نو چوکے شامل تھے، وہ گال گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر پر بھاری پڑگئے، جنہوں نے 2 اوورز میں 46 رنز دیے۔

آندرے رسل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کولمبو کنگز نے مقررہ 5 اوورز میں ایک وکٹ پر96 رنز بنائے۔

جواب میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 5 اوورز میں 62 رنز بناسکی، گونا تھیلا 30 اور اعظم خان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہارڈ ہٹر شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید