پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر شادی کا جھانسہ دینے کا الزام لگانے والی خاتون نے ان کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی۔
عدالت میں دائر اس درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر اُسے ہراساں کیا جارہا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کا خاندان مقدمے کی درخواست واپس لینے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
واضح رہے کہ پہلی درخواست میں خاتون نے مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور کی ایک لڑکی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے صف اول کے بیٹسمین بابر اعظم کے خلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران حامیزہ نامی اس لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ بابر اعظم کی پڑوس میں رہتی ہے اور دونوں اسکول فیلو ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم نے مجھے محبت اور شادی کا جھانسہ دیا، جب میں شادی کا مطالبہ کرتی ہوں تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔