• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن چاہتی ہے گفتگو ان کے مقدمات سے شروع کی جائے، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ چھوٹا ہو یا بڑا عدم استحکام کا عنصر آتا ہے۔

فواد چودھری نےجیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے، رولز آف گیم طے کرنے چاہییں، لیکن اپوزیشن چاہتی ہے کہ گفتگو ان کے مقدمات سے شروع کی جائے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب کو لوگوں کو تب گرفتار کرنا چاہیے جب ان کے خلاف ٹھوس شواہد مل چکے ہوں، ورنہ احتساب اور اداروں کا امیج تباہ ہو جاتا ہے۔

اسی پروگرام میں رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ملک میں آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں،جو جیتے وہ حکومت بنائے۔

تازہ ترین