• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے، مولانا افضل سردار

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے امیر مولانا افضل سردار اور دیگر رہنماؤں محمد اشرف قریشی، سید عامر نجیب نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور مقتدر شخصیات سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نعمان اصغر، مولانا زبیر عباسی اور مولانا سلمان احمد ہماری جماعت کے رہنما اور کارکنان ہیں تینوں رہنماؤں کا کسی بھی شدت پسند گروہ، فرقہ وارانہ تنظیم یا ملک دشمن سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ان رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

تازہ ترین