لاہور (نمائندہ جنگ) لاہورہائیکورٹ میں نومنتخب ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کو چیک کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،نومنتخب ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کو چیک کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر کسی نے چالاکی دکھائی تو وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نہیں چھوڑوں گا۔جس نے عدالت نے میں غلط رپورٹ دی تھی ان کو نہیں چھوڑوں گایونیورسٹی حکام نے عدالت کو تماشا بنا رکھا ہے ، وکلا کمیٹی کے نمائندے نے کہا کہ عدالت کے حکم پر 10وکلا کی ڈگریوں کاریکارڈ چیک کیا،تمام وکلا کی ڈگریوں کوچیک کرنے کیلئے مہلت دی جائے ،وکیل یونیورسٹی نے کہاکہ جمیل اصغر بھٹی کی ڈگری کے معاملے پر وائس چانسلر نے اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ جعلی ڈگریاں کس طرح کینسل ہوں گی ،وکیل یونیورسٹی نے کہاکہ 8 دسمبر کو میٹنگ میں اس کافیصلہ کریں گے چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ تمام ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریاں چیک کریں اور رپورٹ دیں ۔عدالت نے تمام نومنتخب ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریاں مرحلہ وار تصدیق کرنے کی ہدایت کردی۔